اسلام آباد20 اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)پاکستان میں سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرنے والی ایک خاتون ملازم سے کہا گیا ہے کہ وہ یا تو کام کی جگہ پر حجاب نہ پہنے یا پھر استعفیٰ دے دے۔ مسلم اکثریتی ملک میں یہ پہلا ایسا معاملہ ہے۔ اس واقعے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے جس کے مدنظر کریٹیو کواوس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جواد قادر کو استعفیٰ دینا پڑا۔
عورت کو اس کے لائن مینیجر نے بتایا کہ وہ اپنی ملازمت تبھی محفوظ رکھ سکتی ہے جب وہ اپنا حجاب پہننا چھوڑ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حجاب پہننے سے کمپنی کی شبیہ خراب ہو گی۔ عورت نے کہا کہ اگر وہ نوکری چھوڑتی ہے تو اس کے پاس دو اسلامی بینکوں سے نوکری کی پیشکش ہے۔
قادر نے آغاز میں ایک معافی نامہ جاری کر کے واقعہ کی اہمیت کو کم بتانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ عورت سے استعفے واپس لینے اور اپنی ملازمت کو معمول طور پر شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔ سافٹ ویئر کمپنی نے بعد ازاں ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ کام کی جگہ پر بھید بھاو کے لئے قادر سے عہدہ چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔